Sunday, September 8, 2024

ایف بی آر کا چھوٹے تاجروں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا چھوٹے تاجروں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی چھوٹ دینے کا فیصلہ
August 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چھوٹے تاجروں کے لیے خوشخبری ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی چھوٹ دینے کا اعلان کردیا  سالانہ پچاس لاکھ روپے سے کم آمدن والے گھی، چینی اور سیمینٹ کے ریٹیلرز کوسیلزٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکانداروں کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ کیا جائے، ایف بی آر نے تاجروں کی اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گھی، چینی اور سیمینٹ کے وہ ریٹیلرز جن کی سالانہ آمدن 50 لاکھ سے کم ہوگی انہیں سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں چھوٹ دی جائے گی۔ ایف بی آر نے تاجر نمائندوں پر واضح کیا کہ صرف ان ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ کیا جائے گا، جن کا بجلی بل سالانہ 6 لاکھ روپے سے زائد ہے، جو بڑے بڑے ایئرکنڈیشنرز شاپنگ مالز میں کاروبار کرتے ہیں یا جو ملکی اوربین الاقوامی کمپنیوں کی فرنچائز کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں، چھوٹے تاجروں کو پریشان ہونے اور ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئرن اینڈ اسٹیل ، ریڈی میڈ گارمنٹس، کاٹن یارن اورآئل اینڈ لبریکنٹس کو ٹیکس چھوٹ کی تجاویز کا جائزہ جمعہ کو ہونیوالے مذاکرات میں لیا جائے گا۔