Monday, May 13, 2024

ایف بی آر کا غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈان کا فیصلہ

ایف بی آر کا غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈان کا فیصلہ
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، ایف بی آر پٹرول پمپس پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈیلر شپ لائسنس اور فارم کا جائزہ لے گا ، دونوں دستاویز موجود نہ ہونے کی صورت میں پٹرول پمپ سیل کردیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف بی آر ملک بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرے گا، ایف بی آر اور وزارت داخلہ دونوں ملکر غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے، اس حوالے سے ایف بی آر نے اوگرا، صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی خطوط لکھ دئیے ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق غیر قانونی پٹرول پمپس پر اسمگلنگ کے ذریعے لایا جانے والا پٹرول اور دیگر پٹرولیم مصنوعات فروخت ہورہی ہیں،۔۔ایف بی آر پٹرول پمپس پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈیلر شپ لائسنس اور فارم کے کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں دستاویز موجود نہ ہونے پر پیٹرول پمپ سیل کردیا جائے گا، پیٹرول پمپ پر موجود پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات بھی قبضے میں لی جائیں گی، پٹرول پمپ مالک یا منیجر کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے 7 روز کا وقت دیا جائے گا، کارروائی مکمل ہونے تک پٹرول پمپ پر پولیس تعینات رہے گی۔