Friday, March 29, 2024

ایف بی آر کا جسٹس فائزعیسیٰ کیس میں تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا جسٹس فائزعیسیٰ کیس میں تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
June 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے جسٹس فائزعیسیٰ کیس میں تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کےمطابق تحقیقات کی حکمت عملی کل طے کی جائے گی، تکنیکی امور، تحقیقات کا دائرہ کار، پوچھ گچھ کے پروٹوکول طے کیے جائیں گےـ جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرامد کیلئے ایف بی آر حکام نے کام شروع کردیا۔ کیس کی فائل کو بیگم فائز عیسٰی ڈیکلریشن کیس کا نام دے دیا جبکہ تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اتوار کو تحقیقات کی حکمت عملی طے کرے گا۔ ٹیکنکل امور، تحقیقات کا دائرہ کار اور پوچھ گچھ کے پروٹوکول بھی طے کیے جائیں گے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور ارکان کے  ناموں کو بھی تعین کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ کمشنر انکم ٹیکس، ریجنل ٹیکس کمشنر کو ٹیم کا سربراہ مقرر کیا جاسکتا ہے، تاہم، ٹیم سربراہ کیلئے کسٹمز اور آئی آر ایس انٹیلی جنس کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی ڈیکلریشن کا تجربہ رکھنے والے افسران کو ٹیم میں فوقیت دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیم اور پروٹوکول مکمل ہونے پر فریق سے رابطہ کیا جائیگا جبکہ مختلف ڈپارٹمنٹس میں روابط کیلئے فوکل پرسن بھی تعینات کیا جائیگا۔