Wednesday, April 24, 2024

ایف بی آر کا بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف ایکشن، یونس قدوائی ، اسلم مسعود طلب

ایف بی آر کا بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف ایکشن، یونس قدوائی ،  اسلم مسعود طلب
September 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) ایف بی آر نے بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سابق صدر  آصف زرداری کے 2 قریبی ساتھی یونس قدوائی اور اسلم مسعود کو طلب کر لیا گیا۔ ٹریبونل نے اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کی اہلیہ کو بھی طلبی کا نوٹس تھما دیا ۔ یونس قدوائی اور اسلم مسعود جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی نامزد ملزمان ہیں ۔ اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانس آپریٹنگ آفیسر تھے اور انہیں جدہ سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا ہے ۔ دوسری جانب سابق ڈی جی پارکس کیخلاف نیب نے گھیرا مزید تنگ کردیا اور محکمہ خزانہ سندھ سے کراچی کے پارکس پر خرچ کیے گئے فنڈز کی تفصیلات مانگ لی ہیں ۔ نیب حکام نے مالی سال 5-2004 سے لیکر 10-2009 تک کی تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ محکم ہبلدیات سے لیاقت قائم خانی کا سروس پروفائل بھی مانگ لیا ہے ۔