Saturday, May 11, 2024

ایف بی آر کا بے نامی جائیدادوں کے مالکان سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا بے نامی جائیدادوں کے مالکان سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ
April 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے مالکان سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نوٹیفکیشن جاری جبکہ ٹیکس کمشنرز کو خصوصی اختیارات دیدیے گئے۔ ایف بی آر سروے کے مطابق 1200 ارب روپے سے زائد کی رقم بے نامی مالکان کے ذمہ واجب الادا ہے، ٹیکس کمشنرز کی جانب سے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ 21 بڑے اور چھوٹے شہروں میں نوٹس بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی، نوٹس پر شنوائی کیلئے ٹیکس کمشنر آفس میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ٹیکس کی رقم مناسب قسطوں میں بھی ادا کی جاسکے گی۔