Saturday, May 11, 2024

ایف بی آر کا بے نامی اثاثوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ ، ذرائع

ایف بی آر کا بے نامی اثاثوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ ، ذرائع
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے بے نامی اثاثوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملک کے مزید 4 بڑے شہروں پشاور، فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد میں اینٹی بے نامی زون قائم کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ زون انسداد بے نامی اقدامات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے تحت کام کریں گے۔ اس سے قبل اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اینٹی بے نامی زون کام کررہے تھے جس نے اربوں روپے مالیت کی بے نامی جائیدادوں اور  گاڑیوں کا سراغ لگایا ہے۔