Thursday, April 25, 2024

ایف بی آر کا بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والوں کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم قبول کرنے سے انکار

ایف بی آر کا بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والوں کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم قبول کرنے سے انکار
October 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے 300 ارب سے زائد مالیت کے بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والے 3 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اسکیم سے فائد اٹھانے والے سمندر پار پاکستانیوں کے کل اثاثوں کی مالیت 300 ارب سے زائد قرار دی گئ جنہوں نے 2    ارب، 82 کروڑ کا ٹیکس جمع کرایا لیکن ایف بی آر نے ادائیگی کی رسید کا اجرا تاخیر سے کیا۔ جس کے باعث مذکورہ افراد ایف بی آر کے آن لائن پورٹیل پر ڈیکلیریشن فائل نہ کر سکے۔ 24 اکتوبر کو ایف بی آر نے سرکلر جاری کیا جس میں کہا ڈیکلیریشن 31 جولائی تک فائل نہ کرنے کے باعث سمندر پار پاکستانی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ثمرات حاصل نہیں کر سکتے۔ انکم ٹیکس قوانین کے مطابق پہلے سے جمع کرائے گئے ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ غیر ملکی ڈیکلیریشن کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کو رقم جمع کرانے کیلئے پیچدہ عمل سے  بھی گزرنا پڑا۔