Monday, May 13, 2024

ایف بی آر کا بڑا اقدام ، آمدن چھپانے اور غلط بیانی پر 21 لاکھ نوٹس جاری

ایف بی آر کا بڑا اقدام ، آمدن چھپانے اور غلط بیانی پر 21 لاکھ نوٹس جاری
March 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ آمدن چھپانے اور غلط بیانی پر 21 لاکھ نوٹس جاری کر دیئے۔

81 فیصد رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کو نوٹس جاری کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے دو ہزار بیس کی انکم ٹیکس ریٹرنز کا جائزہ لینے کے بعد رولز کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے۔ نوٹس اثاثے چھپانے والوں اور گوشواروں میں رولز کی خلاف ورزی پر بھی جاری کیے گئے۔ یہ نوٹس 28 فروری تک کے جائزے پر جاری ہوئے۔ مزید نوٹس بھی جاری ہو سکتے ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق 2020 کے لیے گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ گوشوارے جمع کرائے گئے۔ گزشتہ سال 24 لاکھ 30 ہزار گوشوارے داخل کرائے گئے تھے۔ جنوری کے آخر تک 14 لاکھ نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ فروری میں مزید 7 لاکھ نوٹس جاری کیے گئے ۔ زیادہ تر نوٹس 31 دسمبر کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد گوشوارے داخل کرانے پر جاری ہوئے۔