Saturday, May 11, 2024

ایف بی آر کا 6 ماہ بعد مستقل چیئرمین تعینات،جاوید غنی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ایف بی آر کا 6 ماہ بعد مستقل چیئرمین تعینات،جاوید غنی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
January 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)وفاقی حکومت نے 6 ماہ بعد ایف بی آر کا مستقل چیئرمین تعینات کردیا ،گریڈ 22 کے جاوید غنی چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاوید غنی ریٹائرمنٹ یا تاحکم ثانی چیئرمین ایف بی آر رہیں گے  ۔

جاوید غنی اس سے قبل عارضی طور پر چیئرمین ایف بی آر کے  فرائض انجام دے رہے تھے ، انہیں ماہ جولائی میں  عارضی طور پر چیئرمین ایف بی آر کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں ۔

اس سے قبل  نوشین امجد چیئرپرسن ایف بی آر کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی تھیں جن کی تعیناتی 7 اپریل 2020کو کی گئی مگر تین ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد 4 جولائی کو انہیں عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

نوشین امجد پی ٹی آئی حکومت میں ایف بی آر کی سربراہی سے ہٹائی جانے والی تیسری شخصیت تھیں ۔