Friday, March 29, 2024

ایف بی آر نے گاڑیاں درآمد کرنے کیلئے پالیسی تبدیل کردی

ایف بی آر نے گاڑیاں درآمد کرنے کیلئے پالیسی تبدیل کردی
February 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے گاڑیاں درآمد کرنے کیلئے پالیسی میں تبدیلی کردی۔ اب ہر شخص ایف بی آر کی شرائط پوری کرکے نئی گاڑی امپورٹ کرسکے گا۔ کار، بس، اسکوٹر، بلڈوزر کی امپورٹ پر الگ الگ شرائط لاگو ہونگی۔

گاڑیاں درآمد کرنے کیلئے ایف بی آر نے پالیسی میں تبدیلی کردی۔ اب ہر شخص ایف بی آر کی شرائط پوری کرکے نئی گاڑی امپورٹ کرسکے گا۔ پرسنل بیگیج، رہائش کی تبدیلی اور گفٹ اسکیم کے تحت نئی گاڑی امپورٹ کی جاسکے گی، تاہم، رواں مالی سال کے بجٹ کے مطابق، گاڑی کی نوعیت واضح کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی گاڑیاں امپورٹ پالیسی آرڈر کے تحت امپورٹ کرنا منع ہے لیکن اوور سیز پاکستانی پالیسی آرڈر کی شرائط کے تحت پرانی گاڑیاں امپورٹ کرسکیں گے۔ پہلی شرط یہ ہے کہ امپورٹڈ گاڑی غیر قانونی لسٹ پر نہیں ہونی چاہیے جبکہ دوسری شرط کے مطابق، گاڑی امپورٹ کرنے کیلئے پاکستان اوریجن کارڈ پیش کرنا ہوگا۔

ذرائع ایف بی آر کہتے ہیں کہ 18 سال سے کم عمر کا اوور سیز پاکستانی پرانی گاڑی امپورٹ نہیں کرسکتا جبکہ 2 سال میں صرف ایک گاڑی امپورٹ کی جاسکے گی۔ پہلے سے درامد شدہ گاڑی کی کلیرنس کیلئے بھی دستاویزات پیش کرنا لازم قرار دے دیا گیا۔