Tuesday, April 16, 2024

ایف بی آر نے ڈی ایچ اے کراچی کی زمین کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ایف بی آر نے ڈی ایچ اے کراچی کی زمین کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
August 26, 2016
کراچی(92نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈی ایچ اے کراچی کی زمین کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، رہائشی پلاٹ نو ہزار ایک سو اور کمرشل پلاٹ کی قیمت 38 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مزید دوکیٹگریز کااضافہ کردیا ہے۔ ایف بی آر نے ڈی ایچ اے فیز نائن اور ڈی ایچ اے سٹی کیلئے جائیداد کی قیمتوں کے تعین کا ترمیمی نوٹی فیکشن جاری کردیا۔ ان علاقوں کیلئے رہائشی پلاٹ کی قیمت 3100 سے بڑھا کر 9100روپے فی مربع گز مقرر کردی گئی ہے جب کہ کمرشل پلاٹ کی قیمت 38ہزار روپے فی مر بع گز مقرر کردی گئی ہے۔ بحریہ ٹاون کراچی سپر ہائی وے کیلئے بھی جائیداد کی قیمتوں کے تعین کیلئے الگ کیٹگری کاا ضافہ کیا گیا ہے۔