Friday, May 17, 2024

ایف بی آر نے پٹرول پر لگایا گیا سرچارج ختم کر دیا

ایف بی آر نے پٹرول پر لگایا گیا سرچارج ختم کر دیا
October 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے پٹرول پر لگایا گیا سرچارج ختم کر دیا۔ 7 اکتوبر کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت 10 روپے کے قریب بڑھانے کے بعد اس سرچارج کی ضرورت نہ رہی۔ یہ سرچارج پٹرول کی فی لٹر قیمت پر لگایا گیا تھا۔ سرچارج کی کٹوتی پٹرول ڈپو میں موجود مقدار پر کی جاتی تھی۔ نوٹیفکیشن کی واپسی پر ایف بی آر پہلے سے موصولہ سرچارج کی رقم واپس کرے گا۔