Thursday, March 28, 2024

ایف بی آر نے پراپرٹی کی فروخت پر نئے ٹیکس ریٹ جاری کر دیے

ایف بی آر نے پراپرٹی کی فروخت پر نئے ٹیکس ریٹ جاری کر دیے
December 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے پراپرٹی کی فروخت پر نئے ٹیکس ریٹ جاری کر دیے۔ اسلام آباد کا ایف سیون کا علاقہ سب سے زیادہ ٹیکس کا نشانہ بنے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پلاٹ، مکانات، فلیٹس، کمرشل پراپرٹی کے مخلتف ریٹس ہونگے۔ یہ ریٹس ہر شہر میں مختلف ہونگے۔ پوش علاقوں میں یہ ریٹس سب سے زیادہ ہونگے۔ اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں مختلف ریٹس لاگو ہونگے۔ ہاوسنگ سوسائٹیز میں دیگر علاقوں سے مختلف ریٹس ہوں گے۔ سی ڈی اے کے زیرانتظام علاقوں کے ریٹس بھی دیگر علاقوں سے مختلف ہوں گے۔ فلیٹس پر سب سے زیادہ ٹیکس 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے فی مربع فٹ ایف سیون کے علاقے میں ہو گا۔ ای سیون کے علاقے میں فلیٹ کا فی مربع فٹ ریٹ 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہو گا۔ ایف ایٹ میں فی مربع فٹ فلیٹ ٹیکس 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہو گا۔