Saturday, April 20, 2024

ایف بی آر نے پراپرٹی پر اینٹی منی لانڈرنگ قوانین لاگو کردیئے

ایف بی آر نے پراپرٹی پر اینٹی منی لانڈرنگ قوانین لاگو کردیئے
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی پر اینٹی منی لانڈرنگ قوانین لاگو کردیئے۔

ایف بی آر کے 2 بڑے اقدامات اٹھا لیے، پراپرٹی پر اینٹی منی لانڈرنگ قوانین لاگو کردیئے، رجسٹرڈ افراد پر کاروبار میں تبدیلی رپورٹ کرنا لازمی قرار دے دیا۔

قوانین کے تحت کاروبار کی نوعیت اور نئے قسم کے مال کی فروخت رپورٹ کرنا ہوگی۔  تبدیلی نہ رپورٹ کرنے پینلٹی لگے گی ، پینلٹی کم از کم 5 ہزار روپے ہوگی۔

پراپرٹی ایجنٹ رجسٹریشن کے بغیر کاروبار نہیں کرسکیں گے، ہر ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کو ایف بی آر کے پاس رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ اسی طرح ڈیویلپینگ، ہائوسنگ سوسائٹیز اور سکیمز کو بھی رجسٹریشن کرانا ہوگی، ڈائریکٹر نان فنانس بزنس کے پاس بھی رجسٹریشن کرانا ہوگی جبکہ خلاف ورزی پر پینلٹی لگے گی۔