Friday, April 19, 2024

ایف بی آر نے پانچ سالہ ٹیکس اصلاحات پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیا

ایف بی آر نے پانچ سالہ ٹیکس اصلاحات پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیا
July 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف بی آر نے پانچ سالہ ٹیکس اصلاحات پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیا، منصوبے پر 40 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے، اڑھائی لاکھ مزید افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، سیلز اور بنک اکائونٹس کی بزنس انٹیلی جنس کیلیئے نیا ادارہ بنایا جائیگا ، 30 جون 2024 تک 58 ان ڈائریکٹ ٹیکس ختم کردئیے جائیں گے۔ ایف بی آر نے ٹیکس اصلاحات کیلئے پانچ سالہ پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیا، عالمی بینک کے اشتراک سے منصوبے پر 40 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے اور درآمدات کا 80 فیصد گرین چینل کے ذریعے کلیئر کیا جائیگا۔ پروگرام کے تحت پہلے سے رجسٹرڈ بڑے ٹیکس گزاروں کا 45 فیصد تفصیلی آڈٹ کیا جائیگا، اڑھائی لاکھ مزید افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا جبکہ بڑے اور درمیانہ درجے کی صنعت اور تجارت کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی ۔ منصوبے کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کے معاہدے کیے جائیں گے، سیلز اور بنک اکائونٹس کی بزنس اینٹیلی جنس کیلئے نیا ادارہ بنایا جائیگا اور 30 جون 2024 تک 58 ان ڈائریکٹ ٹیکس ختم کردئیے جائیں گے۔ ایک ہزار ارب مالیت کی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کردی جائے گیاور ٹیکس حکام کیلئے نیا پرفارمنس فارمولہ نافذ کیا جائیگا۔