Saturday, May 11, 2024

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے اختیارات بحال کر دیے

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے اختیارات بحال کر دیے
October 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے اختیارات بحال کر دیے ۔ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کر دی گئی۔

جاری مراسلہ کے مطابق  ایف بی آر کے مطابق  ٹیکس کمشنروں کے لیے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے 24 گھنٹے قبل  متعلقہ کمپنی کے سی ای او کو آگاہ کرنے کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔

مراسلہ کے مطابق اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی منظوری لینے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 140 کے تحت ٹیکس حکام کے اختیارات بحال کردئیے گئے ہیں۔ سیلز ٹیکس میں بھی 2 اپریل 2020 کو جاری کردہ  ایس آر او  کے تحت  کمشنروں کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے  اختیارات ختم کر دئیے گئے تھے۔