Saturday, May 18, 2024

ایف بی آر نے ٹیکس کولیکشن کا 99.7 فیصد تک ہدف حاصل کرلیا، شہباز گِل

ایف بی آر نے ٹیکس کولیکشن کا 99.7 فیصد تک ہدف حاصل کرلیا، شہباز گِل
January 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا، ایف بی آر نے جولائی تا دسمبر کے ٹیکس کولیکشن کا 99.7 فیصد تک ہدف حاصل کرلیا۔

ہفتہ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ایف بی آر کا ٹیکس کولیکشن گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ کنزیومر پرائس انڈیکس افراط زر میں 8 فیصد کمی ہوئی۔ سینسٹیو پرائس انڈکس افراط زر میں 6 فیصد کمی ہوئی، جو پچھلے 2 سال میں سب سے کم سطح پر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس سال بھی حکومت کی کوششوں کی بدولت معاشی محاذ پر کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر ہے، 100 انڈیکس 44 ہزار400  سے اوپر ہے، دسمبر 2020 میں برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔