Saturday, April 20, 2024

ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کیلئے 3 قسم کی سزائیں تجویز کردیں

ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کیلئے 3 قسم کی سزائیں تجویز کردیں
November 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیلئے 3 قسم کی سزائیں تجویز کردیں۔

ٹیکس چوروں کے برے دن آگئے، سزا اور جرمانے کے لئے تیار ہو جائیں۔ ایف بی آر دستاویز کے مطابق ٹیکس چوروں کے خلاف 3 اقسام کے جرمائد عائد کیے جائیں گے۔ سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لئے دراخوست دیئے بغیر مال سپلائی کرنے والوں کو جیل جانا پڑے گا۔ واجب الادا ٹیکس سے کم جمع کرانے والوں کو پینلٹی ہوگی۔

بار بار ٹیکس ریٹرن میں غلطیاں کرنے والوں کو بھی جرمانہ دینا ہوگا، ٹیکس ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ رکھنے والوں کو 10 ہزار روپے کی پینلٹی ہوگی۔ اس قسم کی ٹیکس چوری یا اعدادوشمار میں گھپلے کرنے والوں کے خلاف سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعات 7، 14، 26 اور 33  کا اطلاق ہوگا۔ ٹیکس چوری پکڑے جانے پر 5000 روپے جرمانہ یا پھر واجب الادا رقم کا 5 فیصد پینلٹی بھی لگ سکے گی۔