Friday, April 26, 2024

ایف بی آر نے نوٹس ذاتی عناد کی وجہ سے بھیجا : جہانگیر ترین

ایف بی آر نے نوٹس ذاتی عناد کی وجہ سے بھیجا : جہانگیر ترین
September 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ ایف بی آر نے نوٹس ذاتی عناد کی وجہ سے جاری کیا  جتنے مرضی حملے کر لیں ، وہ پریشان نہیں ہوں گے، یہ بھی بتایا کہ سلمان شہبازتین روز تک ان کے گھر ٹھہرے تھے اور کاروبار کرنے کے طریقے پوچھتے رہے ۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ اسپیکر صاحب جتنے مرضی ریفرنس بھجوا دیں  عمران خان کے سپاہی بن کر کھڑے رہیں گے الزامات میں کوئی صداقت نہیں جتنے مرضی حملے کر لئے جائیں  کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جہانگیر ترین  نے دعویٰ کیا کہ سلمان شہباز اپنی فیملی کے ہمراہ ان کے گھر تین روز تک مہمان رہے تھے سلمان شہباز نے پوچھا کہ آپ کا کاروبار کیسا چل رہا ہےانہیں بھی کام سکھائیں۔  جہانگیر ترین نے کہا کہ  رحیم یار خان ان کی کوششوں سے شوگر ملز کی انڈسٹری بن گیا ہے ۔ وزیراعظم نے  ان کا کاروبار تباہ کرنے کیلئے ان کے علاقے میں شوگرمل لگائی عدالت نے حکم امتناعی دیا جسے نہیں مانا گیا ۔ جہانگیر ترین نے سوال اٹھایا کہ کیا حکمرانوں کے لئے قانون کی پاسداری ضروری نہیں ؟