Friday, March 29, 2024

ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا، وزیراعظم

ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا، وزیراعظم
July 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں، ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا۔ رواں سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر ایف بی آر کی تعریف کی ہے، اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے ریکارڈ ٹیکس حاصل کیا۔ گزشتہ سال ایف بی آر نے 4 ہزار 691 ارب روپے ٹیکس وصولی کی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ رواں سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا۔ ایف بی آر کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مضبوط ہورہی ہے۔

دوسری جانب فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏الحمدللہ اٹھارہ فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ہدف حاصل ہو گیا ہے۔ اگر سروس سیکٹر کو شامل کریں تو یہ اکتیس ارب ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹ ہیں۔ انشاللہ آئندہ سالوں میں پاکستان کا ایکسپورٹر پاکستان کے معاشی استحکام کا اہم ستون ہوگا۔