Tuesday, May 21, 2024

ایف بی آر نے مسلم لیگ نون کے سینٹر چوہدری تنویر کی 6 ہزار کنال اراضی ضبط کر لی

ایف بی آر نے مسلم لیگ نون کے سینٹر چوہدری تنویر کی 6 ہزار کنال اراضی ضبط کر لی
July 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے راولپنڈی میں 6 ہزار کنال اراضی ضبط کر لی۔ مسلم لیگ نون کے سینٹر چوہدری تنویر نے جائیداد اپنے ملازمین کے نام بنا رکھی تھی۔ ایف بی آر نے ملازمین کو نوٹس جاری کر دیا۔ بے نامی جائیداوں کی ضبطگی کا ملک گیر عمل شروع ہو گیا۔ ایف بی آر نے ملک بھر میں ریجنل ٹیکس کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ سندھ ، پنجاب اور کے پی میں بے نامی جائیدادوں کی ضبطگیاں شروع ہو گئیں جبکہ سیاسی اور غیر سیاسی لوگوں کی جائیدادوں پر یکساں طور پر چھاپے مارنے کا عمل بھی شروع ہو گیا۔ ایف بی آر کے مطابق اب تک 83 کیسز سامنے آئیں ہیں۔ ایمنسٹی کے تحت رقوم اور جائیدادیں ظاہر کرنے والے لوگوں کی فہرستیں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ان فہرستوں کے مطابق رقوم اور جائیدادیں نہ ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ایمنسٹی کی فہرستوں کا تقابلی جائزہ ایف  بی آر  کی پورٹل سے  کیا جا رہا ہے۔ جو لوگ اب تک رقوم اور جائیدادیں ظاہر نہیں کر رہے ، ان کے خلاف کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ زیادہ تر کارروائی آر ٹی اوز  راولپنڈی ، لاہور ، گجرانوالہ ، فیصل آباد ، ملتان اور سرگودھا  ڈویژن میں  ہو رہی ہیں۔ سندھ میں زیادہ تر کارروائی کراچی ، حیدر آباد ، سکھر اور لاڑکانہ کے علاقوں میں ہو رہی ہیں۔