Saturday, April 20, 2024

ایف بی آر نے سات ماہ کے دوران 2407 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ، ترجمان ایف بی آر

ایف بی آر نے سات ماہ کے دوران 2407 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ، ترجمان ایف بی آر
February 5, 2020

 اسلام آباد(92 نیوز) ایف بی آر نے رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران ریکارڈ 2407 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ریوینیو میں پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں مالی سال اندرونی ٹیکسز میں 27 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ پچھلے سال کے 1066ارب روپے کے حاصل کردہ اندرونی ٹیکسز کے مقابلے میں رواں سال 1341 ارب روپے کا ریوینیو اکھٹا ہوا۔

 ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے معیشت کی بحالی اور ایف بی آر کی کوششوں کے باعث ایف بی آر رواں سال اپنے ہدف کے قریب تر ریوینیو حاصل کر لے گا۔