Thursday, March 28, 2024

ایف بی آر نے ایان علی کے اکاﺅنٹ سے 35لاکھ روپے ضبط کر لئے

ایف بی آر نے ایان علی کے اکاﺅنٹ سے 35لاکھ روپے ضبط کر لئے
June 27, 2015
اسلام آباد (92نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ ایف بی آر نے کراچی میں ان کا اکاونٹ منجمدکیا اور پینتیس لاکھ روپے کی رقم قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی اپنی پانچ لاکھ ڈالر آمدن کا ثبوت پیش نہ کر سکیں توایف بی آرنے انہیں ایک کروڑاٹھاسی لاکھ ستاون ہزار پانچ سو روپے انکم ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا۔ ماڈل ایان نے توٹال مٹول سے کام لیا لیکن ایف بی آرنے کوئی رعایت نہیں کی اورانکم ٹیکس کی پہلی قسط خود ہی وصول کر لی۔ ایف بی آرنے سپرماڈل کا کراچی کا ایک اکاو¿نٹ منجمد کرکے اس میں پڑی پینتیس لاکھ روپے کی رقم نکال لی۔ اس اکاونٹ میں کچھ عرصہ پہلے ہی چالیس لاکھ روپے کی رقم منتقل ہوئی تھی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکا کہنا ہے کہ ایان علی سے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آبادپرپانچ کروڑاکسٹھ لاکھ روپے کی رقم ملی تھی جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ اس کی کمائی ہے لیکن وہ اپنی آمدن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکیں۔ ایان علی نے انکم ٹیکس ادا نہ کیا تواس کی ساری جائیداد ضبط کی جاسکتی ہے۔