Saturday, May 18, 2024

بغیر ٹیکس گاڑیوں کی درآمد، آصف زرداری کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی ‏

بغیر ٹیکس  گاڑیوں کی درآمد، آصف زرداری کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی ‏
March 27, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) بغیر ٹیکس لگژری گاڑیوں کی درآمد کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو جواب جمع کرانے کیلئے 10 اپریل تک کی مہلت مل گئی، ایف بی آر نے آصف علی زرداری کی درخواست منظور کرلی۔ 

بطور صدر 2014 میں  تین لگژری گاڑیاں منگوانے، ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے نہ دینے کے الزام  میں  ایف بی آر میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی 10 اپریل تک ٹل گئی ۔

آصف علی زرداری نے ایف بی آر نوٹس کا جواب جمع کرانے نئی درخواست دے دی ۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں میرے زیر ملکیت متعدد گاڑیاں ہونے کا دعویٰ کیا ، رپورٹ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا چاہتے ہیں ، جواب جمع کرانے کیلئے 10 اپریل کا وقت مانگ لیا۔

ایف بی آر نے سابق صدر کی درخواست منظور کرلی  اور انہیں 10 اپریل تک کراچی افس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔