Friday, April 19, 2024

ایف بی آر نے 8ارب کی ٹرانزیکشن کرنیوالے 6 بے نامی اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا

ایف بی آر نے 8ارب کی ٹرانزیکشن کرنیوالے 6 بے نامی اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا
April 10, 2019

کراچی ( 92 نیوز )کراچی میں ایف بی آر کو منی لانڈرنگ کیخلاف مہم میں بڑی کامیابی ملی ہے ،  6 ایسے بے نامی اکاؤنٹس  کا سراغ لگایا گیا، جن کے ذریعے 8 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کی گئی   جبکہ ایک ارب روپے سے زائد کا ٹیکس چوری کیا گیا ۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ملزمان پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی دفعات لاگو ہوتی ہیں  جبکہ کراچی کی ایک فیملی کی جانب سے 40 لاکھ سے زائد ڈالر امریکہ منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

منی لانڈرنگ کیخلاف مہم میں ایف بی آر نے بڑی کامیابی کے بعد  4 تاجروں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ۔

تاجروں کی جانب سے 5 سال میں ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

چاروں تاجروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ، ملزمان نے ڈی سی بونیر سےٹیکس استثنیٰ کے سرٹیفکیٹس بھی حاصل کررکھے تھے ۔

دوسری جانب کراچی کی ایک فیملی نے 40 لاکھ سے زائد ڈالر امریکہ منتقل کردیے ، ایف بی آر کے مطابق ملزمان نے منی لانڈرنگ کیلئے 2016 میں اکاؤنٹس کھولے اور اب تک 40 لاکھ 94 ہزار 500 ڈالر امریکہ منتقل کیے جا چکے ہیں جبکہ 11 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس چوری کیا ۔

عدالت نے باپ، بیٹے اور 2 بیٹیوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔