Friday, April 26, 2024

ایف بی آر نے 150ارب روپے بچانے کیلئے ایس آر اوز کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

ایف بی آر نے 150ارب روپے بچانے کیلئے ایس آر اوز کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
May 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایف بی آر نے اگلے بجٹ میں بااثر طبقات اور صنعتوں کو دی جانیوالی ٹیکس چھوٹ اور مراعات ختم کرنے کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایس آر اوز کے خاتمے سے قومی خزانے کو ڈیڑھ سو ارب روپے تک کی آمدن متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام ایس آر اوز کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پہلے سال ایک سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جبکہ اگلے بجٹ میں بھی ڈیڑھ سو ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی شعبہ کو ٹیکس چھوٹ نہیں دینی چاہیے۔ ایف بی آر نے ایس آر اوز ختم کرنے کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا اعلان وزیرخزانہ اسحاق ڈار بجٹ تقریر میں کریں گے۔