Thursday, May 9, 2024

ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ، سپریم کورٹ

ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ،  سپریم کورٹ
October 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد ایف بی آر پر برس پڑے کہا کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ، ختم کر دیں ، پھر دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے ۔ سپریم کورٹ میں ایف بی آر  ملازم کی سروس کے حوالے سے کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ایف بی آر پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ ایف بی آر کو ختم کردیں،دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے  ، ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ہرسال کھربوں روپیہ ضائع ہو جاتا ہے ، ایف بی آر کی بائیس ہزار کی فوج کیا ریکوری اکٹھی کرے گی ؟۔ ایف بی آر کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے جسٹس گلزار کا کہناتھا کہ80 فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے ، صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے  ادارے میں  رکھے گئے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کے ملازم محمد انور گورائیہ کی سروس کے حوالے سے  دائر اپیل  مسترد کردی۔