Thursday, April 25, 2024

ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ

ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ
December 30, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں درپیش مسائل کے حوالے سے ایف بی آر کو خط لکھا ہے۔ خط میں ایف بی آر سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے باعث ٹیکس ریٹرن فائل کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے۔ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 31 دسمبر سے بڑھا کر 31 جنوری دوہزار سولہ تک کی جائے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز سے ریٹرن فائل کروانے کے لیے تاریخ میں توسیع ضروری ہے۔