Sunday, May 12, 2024

ایف بی آر بجلی کمرشل میٹر مالکان سے ٹیکس وصولی میں ناکام

ایف بی آر بجلی کمرشل میٹر مالکان سے ٹیکس وصولی میں ناکام
November 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آرکوبجلی کے کمرشل میٹروں کے مالکان سے ٹیکس وصول کرنے میں ناکامی کا سامنا۔ لاکھ 7ہزار 512  کمرشل میٹر مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے، صرف  227 کا جواب آیا۔ رواں مالی سال کی سہ ماہی میں نوٹسوں کی بنیاد اضافی 500ارب روپے اکھٹے نہ ہوسکے۔ ایف بی آر کی جانب سے 1 لاکھ 7ہزار 512 کمرشل میٹر مالکان کونوٹس جاری کیے گئے لیکن  صرف 227 کا جواب ملا۔ چالیس ہزار سرکاری اداروں کو بھی کمرشل میٹروں پر نوٹس جاری کیے گئےتھے۔ نوٹس کے ذریعے بجلی کے کمرشل میٹر ہولڈرز کو رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی تھی۔ 3 ماہ گزرنے کے باوجود 1 فیصد سے بھی کم بزنس مینوں اور سرکاری اداروں نے جواب داخل کرایا۔ نوٹسوں کا جواب نہ ملنے پر آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا۔۔ آئی ایم ایف سے رواں مالی سال کی سہ ماہی میں نوٹسوں کی بنیاد اضافی 500ارب روپے سیلز ٹیکس جمع کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔۔ سیلز ٹیکس رجسٹریشن آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ٹیکس دستاویزی عمل کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف نے قرضے کی قسط  جاری کرتے ہوئے اس ناکامی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔