Friday, April 19, 2024

ایف بی آر 9 ٹیکس چور کمپنیوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں

ایف بی آر 9 ٹیکس چور کمپنیوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں
March 4, 2019
اسلام آباد(روزنامہ 92) ایف بی آر 9 ٹیکس چور کمپنیوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں، خزانے کوایک ارب 32کروڑکے نقصان کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے ۔ ملک کی 9 بڑی کمپنیوں کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ، ان کمپنیوں نے ملک کو ریونیو کی مد میں ایک ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہچایا . ٹیکس چوری کے شواہد ملنے کے باوجود ایف بی آر کے حکام کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں،روزنامہ 92 کو موصولہ دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو لاہور نے پے ٹیکس بلڈ پاکستان کی طرف سے مختلف کمپنیوں کے بارے میں فراہم شواہد پر تحقیقات کا آغاز کیا. اس بات کے ثبوت اکٹھے کرلئے کہ ملک کی 12 اہم کمپنیاں بڑے پیمانے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی،سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس، کی مد میں ایک ارب 32 کروڑ بیس لاکھ روپے کی چوری میں ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈا ئریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو لاہور نے ان کمپنیوں کے خلاف ٹیکس چور کے شواہد اکٹھے کرکے فراہم کر دیئے لیکن اس کے باوجود ایف بی آر کے اعلیٰ حکام ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے ،جس کی وجہ سے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔