Wednesday, April 24, 2024

ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ اور روس میں تعلقات کی تحقیقات کی ، امریکی اخبار

ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ اور روس میں تعلقات کی تحقیقات کی ، امریکی اخبار
January 13, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) نیویارک ٹائمز نے کہا ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ اور روس میں تعلقات کی تحقیقات کی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایف بی آئی اہلکار پریشان تھے کہ ٹرمپ کہیں روسی مفادات میں تو کام نہیں کررہے۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کی برطرفی سے انٹیلی جنس اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی تفتیش میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اقدام روسی مفادات میں تو نہیں اٹھایا۔ تحقیقات میں یہ پہلو بھی رکھا گیا تھا کہ آیا جیمز کومی  کی برطرفی انصاف کی راہ میں رکاوٹ کے زمرے میں تو نہیں آتی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف بی آئی حکام کو انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ اور روس میں تعلقات پر شک ہونے لگا تھا لیکن معاملے کی حساسیت دیکھتے ہوئے تحقیقات سے گریز کیا گیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخبار کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔