Friday, May 17, 2024

ایف اے کپ ، کرسٹل پیلس نے ٹوٹنہم کو شکست دیدی

ایف اے کپ ، کرسٹل پیلس نے ٹوٹنہم کو شکست دیدی
January 28, 2019
کھلندن (92 نیوز) ایف اے کپ میں کرسٹل پیلیس نے ٹوٹنہم کو شکست دیکر ایونٹ سے ناک آؤٹ کر دیا۔ ایف اے کپ میں کرسٹل پیلیس نے ٹوٹنہم کو دو صفر سے شکست دے کر ایف اے کپ سے ناک آؤٹ کر دیا، چوتھے مرحلے کے میچ میں کرسٹل پیلیس نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے برتری حاصل کر لی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی،کرسٹل پیلیس نے پانچویں مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جرمن فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے سٹٹ گارٹ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا، پہلے ہاف تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بائرن نے تین گول کر کے میچ اپنے نام کیا۔ ادھر اٹیلین فٹبال لیگ سیری اے میں رونالڈو کے کلب یوونٹس نے لازیو کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں ۔ دوسرے ہاف میں  یوونٹس نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دو گول داغ کر میچ میں کامیابی سمیٹی۔