Monday, May 6, 2024

ایف اے کپ ،ولوزہمپٹن نےلیور پول کو شکست دیدی

ایف اے کپ ،ولوزہمپٹن نےلیور پول کو شکست دیدی
January 8, 2019
لندن ( 92 نیوز) ایف اےکپ فٹبال میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، ولوز ہمپٹن نے لیورپول کو ایک کےمقابلےمیں دوگول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ولوز کی جانب سے راؤل اور روبن نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ایف اےکپ کے  ناک آؤٹ مرحلے کے آخری مقابلے میں ولوز ہمپٹن نے   لیورپول کو دو ایک سےہرا کر   اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ میچ کے آغاز سے ہی میزبان ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور اپنے سےبڑےکلب کو آؤٹ کلاس کر دیا، ولوز ہمپٹن کی جانب سے پہلا گول میچ کے 38 ویں منٹ میں راؤل نے اسکور  کیا۔ دوسرےہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا،51 ویں منٹ میں لیور پول کے کھلاڑی ڈی ووک  نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ میچ کے 55 ویں منٹ میں  روبن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ولوز کو میچ میں دوبارہ برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔