Monday, September 16, 2024

ایف اے کپ فٹبال ، ہدرز رفیلڈ ،سوانسی سٹی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

ایف اے کپ فٹبال ، ہدرز رفیلڈ ،سوانسی سٹی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
February 8, 2018

لندن ( 92 نیوز ) ایف اے کپ فٹبال کے چوتھے راؤنڈ میں  زبردست مقابلوں کے دوران ہدرز فیلڈ نے برمنگھم سٹی جبکہ سوانسی سٹی نے ناٹس کاؤنٹی کیخلاف میدان مار لیا۔

پہلے میچ میں برمنگھم سٹی اور ہدرزفیلڈ کے درمیان زور کا جوڑ پڑا ۔ ہدرز فیلڈ نے آغاز سے اختتام تک شاندار کھیل پیش کیا  ۔

پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا لیکن دوسرے ہاف میں ہدرز فیلڈ نے  مزید تین گول داغ کر ایک کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی سمیٹ لی ۔

دوسرے معرکے میں سوانسی سٹی نے ناٹس کاؤنٹی کے ارمان خاک میں ملا دیے  ۔ سوانسی سٹی نے ایک مقابلے میں آٹھ گولز سے میدان مارا ۔