Thursday, September 19, 2024

ایف اے کپ فٹبال ، ٹوٹنہم اور روشڈیل کا میچ دو، دو گولز سے برابر

ایف اے کپ فٹبال ، ٹوٹنہم اور روشڈیل کا میچ دو، دو گولز سے برابر
February 19, 2018

لندن (92 نیوز) ایف اے کپ فٹبال کے پانچویں راؤنڈ میں ٹوٹنہم اور روشڈیل کا میچ دو، دو گولز سے برابر ہوگیا ۔
ایف اے کپ فٹبال کا زبردست ایونٹ زور و شور سے جاری ہے ۔ تمام ٹیمیں خوب جان لڑانے میں مصروف ہیں ۔ سنسنی خیز مقابلوں نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ۔
اہم معرکے میں ٹوٹنہم اور روشڈیل کی ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑا ۔
دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے ۔
پہلے ہاف کے آخری منٹ میں ہینڈرسن نے شاندار گول کر کے روشڈیل کو برتری دلا دی ۔
دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی دیکھنے کو ملی ،59 منٹس میں لوکاس ،88 ویں منٹ میں کین نے ہمت دکھائی ، گیند کو جال کی راہ دکھا ئی ، اورٹوٹنہم کو برتری دلائی ۔
آخری لمحات میں روشڈیل کیجانب سے ڈیویس نے گول داغ کر حساب برابر کر دیا ۔ مقررہ وقت تک مقابلہ دو، دو گولز سے برابری پر ختم ہوا ۔