Thursday, September 19, 2024

ایف اے کپ فٹبال ، ساؤتھ ہمپٹن نے ویسٹ بروم وچ کو 2 گولز سے ہرا دیا

ایف اے کپ فٹبال ، ساؤتھ ہمپٹن نے ویسٹ بروم وچ کو 2 گولز سے ہرا دیا
February 18, 2018

لندن (92 نیوز) ایف اے کپ فٹبال میں ساؤتھ ہمپٹن نے ویسٹ بروم وچ کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا دیا ۔
ایف اے کپ فٹبال کے پانچوایں راؤنڈ میں ٹائٹل جیتنے کے تمام ٹیمیں خوب جان مارنے میں مصروف ہیں ۔
اہم مقابلے میں ساؤتھ ہمپٹن اور ویسٹ بروم وچ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں ۔
گیارہویں منٹ میں ساؤتھ ہمپٹن کے ہویڈٹ نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔
دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی آئی اور 56 ویں منٹ میں ساؤتھ ہمپٹن کے ٹیڈک نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ۔
دومنٹ بعد حریف ٹیم کے رونڈن نے گول داغ کر برتری کم کی ۔ مقررہ وقت تک ساؤتھ ہمپٹن نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے میدان مارا ۔
دوسرے معرکے میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ہدرز فیلڈ کیخلاف صفر کے مقابلے میں دوگولز کامیابی سمیٹی ۔