Thursday, April 25, 2024

ایف اے کپ فٹبال تیسرے راؤنڈ میں داخل

ایف اے کپ فٹبال تیسرے راؤنڈ میں داخل
January 6, 2018

لندن ( 92 نیوز ) ایف اے کپ فٹبال تیسرے راؤنڈ میں داخل ہو گیا ۔ اہم معرکے میں لیور پول نے ایورٹن کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دے دی۔

فاتح ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے ورجل وین ڈیک نے فیصلہ کن گول کر کے میچ کو یادگار بنا دیا ۔

کھیل کے پینتیس ویں منٹ میں لیور پول کی ٹیم کو پنلٹی کک ملی ۔  جس پر جیمز ملنر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔ کھیل  کے 67 ویں منٹ میں ایورٹن کے سیگرڈسن نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر حساب برابر کر دیا ۔

لیور پول کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ڈچ کھلاڑی ورجل وین ڈیک نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو  فتح دلا کر میچ کو یادگار بنا دیا ۔