Friday, April 26, 2024

ایف اے کپ فٹبال: برائٹن کی ٹیم نے کرسٹل پیلس کو ہرا کر چوتھے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا

ایف اے کپ فٹبال: برائٹن کی ٹیم نے کرسٹل پیلس کو ہرا کر چوتھے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا
January 9, 2018

لندن (92 نیوز) ایف اے کپ فٹبال کے تیسرے راؤنڈ میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں۔ برائٹن کی ٹیم نے کرسٹل پیلس کو ہرا کر چوتھے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑی گلین مرے آخری لمحات میں گول کر کے ہیرو بن گئے۔
دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے خوب جان ماری۔
پہلے ہاف کے 25 ویں منٹ میں برائٹن کے کھلاڑی اسٹیفنز نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
دوسرے ہاف میں بھی زبردست ایکشن دیکھنے کو ملے۔ 69 ویں منٹ میں حریف ٹیم کےساکو نے شاندار گول کر کے حساب برابر کر دیا۔
آخری لمحات میں برائٹن کیجانب سے مرے نے فیصلہ کن گول داغ اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
برائٹن نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹی۔
شاندار جیت کیساتھ فاتح ٹیم نے چوتھے راؤنڈ میں بھی رسائی حاصل کر لی۔