Friday, May 10, 2024

ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس کاشیڈول جاری

ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس کاشیڈول جاری
October 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف اے ٹی ایف  کے آئندہ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، ابتدائی اجلاس 13 تا 18 اکتوبر پیرس میں ہو گا ۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف  کے پیرس میں ہونے والے اجلاس کے لئے اپنی دستاویزات پیش کر دیں ، سوالات کے جواب میں 40 تفصیلات پیش کی گئیں جب کہ 36 معروضات کو مثبت گردانہ گیا  اور 4 معروضات پر مزید وضاحت طلب کر لی گئیں ۔ https://youtu.be/4XUCmlUlD3o پاکستان  پیرس اجلاس میں  مزید وضاحتیں پیش کرے گا ، منی لانڈرنگ اور تخریب کاروں کی معاونت کرنے والے اکاؤنٹس اور اثاثوں کے بارے میں تفصیلات کی وضاحت بھی ہو گی ، پاکستان  اس سلسلے میں پہلے بھی معروضات پیش کر چکا ہے ۔ اجلاس میں پاکستانی  ٹیم کی قیادت  وفاقی وزیر حماد اظہر کریں گے ، ٹیم 12 اکتوبر کو پیرس پہنچے گی جبکہ  ٹیم کے کچھ ارکان پہلے ہی پیرس  پہنچ چکے ہیں ۔