Tuesday, May 7, 2024

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کیلئے برطانیہ کی تکنیکی معاونت کی پیشکش

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کیلئے برطانیہ کی  تکنیکی معاونت کی پیشکش
September 4, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) برطانیہ نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے میں ناکام ہونے والے ممالک کی فہرست سے پاکستان کا نام نکالنے کیلئے تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی ۔  برطانوی ہائی کمشنر نے اعتراف کیا کہ پاکستان سے متعلق عالمی میڈیا کی کوریج درست نہیں۔ برطانیہ  37 ممالک پر مشتمل فنانشل ایکشن ٹاسک فورسز   کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام خارج کرانے کیلئے میدان میں آگیا ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا اور تکینکی معاونت کی پیشکش کی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کرپشن اسکینڈل میں مفرور پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم کے بیٹوں کی وطن واپسی سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام میں برطانیہ کی دلچسپی جاری رہے گی، مقبوضہ کشمیرسمیت تمام تنازعات کا حل پاکستان، بھارت اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان سے متعلق عالمی میڈیا کی کوریج درست نہیں۔