Tuesday, May 21, 2024

ایف اے ٹی ایف کی شرائط معاشی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ نہیں ، حفیظ شیخ

ایف اے ٹی ایف کی شرائط معاشی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ نہیں ، حفیظ شیخ
October 21, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پاکستان میں معاشی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ نہیں ۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام ادارے ایف اے تی ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد کیلئے متفق ہیں ، ہماری حکومت نے غریبوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا، تین سو یونٹ سے کم بجلی اور کم گیس استعمال کرنیوالے صارفین پر کوئی ٹیکس نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا گیا، بڑے سرمایہ کاروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے ۔ پریس کانفرنس میں  ان کا کہنا تھا کہ  ایف اے ٹی ایف  کی پانچ شرائط پہلے پوری کیں جبکہ 22 شرائط  اب  پوری کی ہیں ، حکومت کا سخت فیصلے کر کے عوام کو ریلیف دینے کا مشن کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ تین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، غریب عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیحات میں  شامل ہے ۔