Tuesday, April 16, 2024

ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کی کرپشن اور ٹیکس چوری پر ڈیٹا موصول

ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کی کرپشن اور ٹیکس چوری پر ڈیٹا موصول
March 8, 2020
پیرس (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کی کرپشن اور ٹیکس چوری پر ڈیٹا موصول ہو گیا۔ دستاویز کے مطابق کراچی اور لاہور کے بنک مشکوک ترسیلات کے سب سے بڑے اڈے بن گئے۔ کراچی میں 10291 اور لاہور سے 8737 بار مشکوک بنک ترسیلات رپورٹ ہوئیں۔ ٹیکس چوری کے 421 کرپشن اور اثاثے چھپانے کے 146 کیس رپورٹ ہوئے ۔ ایف اے ٹی ایف کو اسمگلنگ اور کسٹم ایکٹ کے تحت جرائم کی 114  اور  فراڈ کی 52 ، ممنوعہ منشیات کی 18 جبکہ  انسانی اسمگلنگ کی 12 ، بھتہ خوری کی چار رپورٹ موصول ہوئیں۔