Saturday, May 11, 2024

ایف اے ٹی ایف کو تمام سوالات کے جوابات دے دیے ، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف کو تمام سوالات کے جوابات دے دیے ، حماد اظہر
September 11, 2019
بینکاک ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے  92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینکاک میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان نے  کئے گئے اقدامات پر جواب جمع کرا دیا ہے ۔ پاکستانی وفد نے ایکشن پلانز سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی ۔ حماد اظہر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمارے وفد نے ایف اے ٹی ایف کے ٹیکنیکل لیول کے وفد کیساتھ بات چیت کی اور گزشتہ چار، پانچ ماہ میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریف کیا ۔ میرے خیال سے ہم نے انہیں مطمئن کرلیا ہے کہ   پاکستان نے گزشتہ پانچ ماہ میں کافی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ   گزشتہ اجلاسوں کی نسبت یہ اجلاس کافی بہتر  رہا ہے  ،  آنے والے دنوں میں  ہماری بریفنگ کی بنیاد پر یہ رپورٹ مرتب کریں گے جو اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے ممبرز کو رپورٹ پیش کی جائے گی جو پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ کریں گے ۔