ایف اے ٹی ایف کا کالعدم تنظیموں کے ارکان کو سزائیں دلانے کا مطالبہ
پیرس (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف نے کالعدم تنظیموں کے ارکان کو سزائیں دلانے کا مطالبہ کر دیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کا 150 سوالات پر مشتمل سوال نامہ موصول ہوا ہے۔ اس سوال نامے میں پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے اور مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔ یہ سوال نامہ پاکستان کی 3 دسمبر کو ایف اے ٹی ایف کو جمع کرائی گئی رپورٹ کےجواب میں بھیجا گیا ہے جس کا جواب پاکستان 8 جنوری تک جمع کرا سکے گا۔