Friday, April 19, 2024

ایف اے ٹی ایف کا پاکستانی اقدامات پر اظہار اطمینان

ایف اے ٹی ایف کا پاکستانی اقدامات پر اظہار اطمینان
August 25, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز) ایف اے ٹی ایفنے پاکستانی اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے  مزید اقدامات بھی تجویز کردئے، پاکستان کو ایک سال کا وقت دے دیا گیا ۔کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد کو بینکاری خدمات کی سہولت پر مزید پابندیوں کی تجویز  دی گئی ۔ گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو ڈومور کا مطالبہ کردیا ،   پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تاہم مزید اقدامات بھی تجویز کردیے ، ان اقدامات کیلئے پاکستان کو ایک سال کا وقت بھی دے دیا ۔ کالعدم تنظیموں اور وابستہ افراد کو بینکاری خدمات کی سہولت پر مزید پابندیاں لگانے کی تجویز دی گئی ، بے نامی اکاؤنٹس اور غیر قانونی ترسیلات کرنے والے مشکوک اکاونٹس ختم  کرنے کا مطالبہ کیا گیا، ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اپنی نگرانی  میں مذید بہتری لائے ۔

طاہر اشرفی کیخلاف ایف اے ٹی ایف کے تحت مقدمہ درج

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق  نان بینکنگ سیکٹر، مضاربہ کمپنیوں، اسٹاک مارکیٹ ،انشورنس سیکٹر میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام کیلئے مذید اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان پوسٹ کی بچت اسکیموں میں غیر قانونی سرمایہ کاری روکنے کیلئے سپروائزری ادارہ قائم کرنے کا بھی کہا گیا ، منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے سپروائزری رول 1 سال میں مزید مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ہر تین ماہ بعد پاکستان کو اقدامات کا جائزہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ رئل اسٹیٹ سیکٹر میں کالا دھن لگانے والوں کے بارے میں فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کو اطلاع دینے کا سسٹم بنانے کا مطالبہ کیاگیا ،  ایف اے ٹی ایف نے ہدایت کی ہے کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ مسلسل مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ ارسال کرے۔ ایس ای سی پی کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی معلومات فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کو ارسال کرنے کاپابند بھی بنایا جائے۔