Friday, March 29, 2024

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
October 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

پیرس میں ہونے والے اجلاس کے بعد صدر ایف اے ٹی ایف مارکوس پلیئر نے پاکستان کی منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کی تعریف کی اور کہا پاکستان نے فیٹف کے 27 ایکشن پلان میں سے 26 پر عمل کیا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف نکات پرعملدرآمد کیلئے بہتری دکھائی۔ پاکستان بلیک لسٹ میں نہیں جائے گا۔

  مارکوس پلئیر نے بتایا کہ فیٹف اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق پاکستانی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ دہشتگردوں کو سزاؤں سے متعلق پاکستانی اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ آف شور کمپنیوں میں منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری کی خبروں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری طرف وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2021ء میں ایکشن پلان کے سات میں چار نکات پر عملدرآمد مکمل کر لیا۔ فیٹف ایکشن پلان کے بقیہ 3 نکات پر طے شدہ وقت میں عملدرآمد مکمل ہو جائے گا۔ پاکستان فیٹف ایکشن پلانز کے حوالے سے تمام امور پر عملدرآمد کیلئے کوشاں ہے۔