Friday, April 26, 2024

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ
February 21, 2020
پیرس (92 نیوز) پاکستان کی موثر سفارتکاری نے بھارتی عزائم خاک میں ملادیئے، ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف اے ٹی ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے 9 اضافی سفارشات پرعمل درآمد کیا اور ایکشن پلان پرعملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی، فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس نے سفارشات پر عمل درآمد کیلئے سیاسی عزم بھی تسلیم کرلیا۔ اعلامیہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان جون 2020 تک مزید سفارشات پر عملدرآمد کرے۔