Tuesday, May 14, 2024

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس، پاکستان کے حق میں فیصلہ آنے کی امید

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس، پاکستان کے حق میں فیصلہ آنے کی امید
October 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آنے کی امید پیدا ہو گئی۔ پاکستان کو 15 ماہ کی مہلت ملنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ، ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عملدرآمد کرنے کیلئے جون 2020 تک مہلت ملنے کا امکان روشن ہوگیا، فیٹف کا آج فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے 10 اہم شرائط  پورا کر نا ہونگیں۔ کوریئر سروس کو ضابطوں کے تحت لانا ہو گا، تخریبی عناصر کے خلاف کیس بنا کر عالمی معیار کے مطابق  سزائیں دینا ہو نگی، عدالتوں اور پراسیکیوشن کی استعداد میں اضافہ کرنا ہو گا، اینٹی ٹیرارزم اداروں کو فنانشل انٹیلیجنس کی خدمات فراہم کرنا ہونگی، صوبائی فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کو سٹیٹ بینک کے مرکزی یونٹ سے رجوع کرنے کا اختیار دینا ہو گا، اینٹی ٹیررازم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہو گا، ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف تشکیل کی گئی قومی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، ہنڈی حوالہ جیسے غیرقانونی  چینل کو ختم کرنا ہوگا، کالعدم تنظیموں کے افراد کی نگرانی سخت کرنا ہو گی، اس مقصد کے لیے انٹرا ایجنسی روابط کو مضبوط کرنا ہو گا، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث افراد اور مالیاتی اداروں کے خلاف  سخت ایکشن کرنا ہو گا، ان کے اثاثہ جات اور چندہ جمع کرنے کے ذرائع کو کنٹرول کرنا ہو گا، ان کی معاونت کرنے والے مالیاتی اداروں پر سخت پابندیاں لگانا ہو نگیں، رقم کی غیر قانونی ترسیل اور تقسیم کو کنٹرول کرنا ہو گا ، بینکنگ اور نان بینکنگ سیکٹر کی ترسیلات پر کڑی نظر  رکھنا ہو گی، بین الاقوامی تخریب کار عناصر کے پاکستانیوں سے روابط کا خاتمہ کرنا ہو گا۔