Friday, April 19, 2024

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ، پاکستان کے بلیک لسٹ کئے جانے کا خطرہ ٹل گیا

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ، پاکستان کے بلیک لسٹ کئے جانے کا خطرہ ٹل گیا
February 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوا۔ پاکستان کے بلیک لسٹ کئے جانے کا خطرہ ٹل گیا ۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت کے موثر اقدامات نے پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچا لیا۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان سے متعلق جائزہ مذاکرات مکمل ہو گئے جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو 13 اہداف دیئے گئے ہیں اور جون 2020 اور ستمبر 2020 تک کام مکمل کرنے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اعلامیہ جمعہ کو جاری کیا جائے گا۔ جون 2020 میں دوبارہ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ حتمی جائزہ ستمبر 2020 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی۔