Monday, May 13, 2024

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 9سے 13ستمبر تک بنکاک میں ہو گا

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 9سے 13ستمبر تک بنکاک میں ہو گا
September 4, 2019
اسلام آباد (ویب ڈیسک )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 9سے 13ستمبر تک بنکاک میں ہو گا جس میں پاکستان کا 15 رکنی وفد شرکت کرے گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کریں گے جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں ڈی جی ایف ایم یو، ڈی جی وزارت خارجہ بھی شامل ہوں گے ۔ ڈی جی نیکٹا، ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈائریکٹر کراس بارڈر کرنسی مینجمنٹ بھی ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفد کا حصہ ہیں۔وفد میں وزارت داخلہ، ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کے افسران بھی شامل ہیں۔ پاکستانی وفد 7ستمبر کو بنکاک روانہ ہوگا۔ایف اے ٹی ایف حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس کو فیس ٹو فیس کا نام دیا گیا ہے پاکستان کے متعلقہ محکموں کے نمائندے ایف اے ٹی ایف حکام کو پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ تمام اقدامات کی تفصیل پاکستان 12اگست کو 450صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بھیج چکا ہے ۔